فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپین شپ پرسوں شروع ہو گی

بدھ 8 دسمبر 2021 13:28

فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپین شپ پرسوں شروع ہو گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2021ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپین شپ جمعرات    سے بحریہ کالج ای ایٹ اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈائریکٹر سپورٹس فوزیہ معروف نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں چیمپین شپ کے سیمی فائنل مقابلے، تیسری پوزیشن اور فائنل میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/12/2021 - 13:28:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :