ڈھاکہ ٹیسٹ :پاکستانی ٹیم نے وکٹ حاصل کرنے کے 9 مواقع ضائع کرنے کے باوجود فتح حاصل کرلی

بدھ 8 دسمبر 2021 22:05

ڈھاکہ ٹیسٹ :پاکستانی ٹیم نے وکٹ حاصل کرنے کے 9 مواقع ضائع کرنے کے باوجود فتح حاصل کرلی
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے وکٹ حاصل کرنے کے 9 مواقع ضائع کیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کئی مواقع ضائع کرنے کے باوجود بنگلا دیش کو 7 وکٹ پر 76 رنز تک محدود کیا۔

(جاری ہے)

بارش زدہ میچ کے چوتھے روز کم روشنی کی وجہ سے پیسرز کو آزمایا نہیں جا سکتا تھا، شاہین شاہ آفریدی نے ایک اوور کرایا، اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے 25 اوورز کیے۔

اس دوران 16مواقع ایسے تھے کہ پاکستان وکٹ حاصل کرسکتا تھا مگر ایک کیچ ڈراپ ہوا، ایک بار کیچ ہوا تو نوبال ہوگئی،4بار قریبی فیلڈرز گیند قابو نہ کرسکے،دوایل بی ڈبلیو ہوسکتے تھے،ایک رن ا?ئوٹ کا یقینی موقع بھی ضائع ہوا، اگر ان میں سے چند کوششیں بھی کامیاب ہوجاتیں تو شاید بنگلا دیش کی دوسری اننگز بھی اختتام کی جانب بڑھ رہی ہوتی۔
وقت اشاعت : 08/12/2021 - 22:05:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :