ریفری کی تقرری پر تنقید، انگلش فٹبالر پر 40 ہزار یورو جرمانہ

بدھ 8 دسمبر 2021 22:05

ریفری کی تقرری پر تنقید، انگلش فٹبالر پر 40 ہزار یورو جرمانہ
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) جرمن فٹبال لیگ کے میچ میں ریفری کی تقرری پر تنقید کرنے پر انگلینڈ کے مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم پر 40 ہزار یورو کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوڈ بیلنگھم نے جرمن فٹبال لیگ کے ایک میچ میں ریفری فیلکس زویر کی تقرری پر سوال اٹھایا تھا۔واضح رہے کہ اس میچ میں بائرن میونخ نے بورشیا ڈورٹمنڈ کو 2-3 سے شکست دی تھی۔ٹیم کی شکست کے بعد Eجوڈ بیلنگھم نے شکست کے بعد ریفری پر تنقید کی تھی اس حوالے سے جرمن فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پر ’غیر اسپورٹس مین جیسے رویے‘ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
وقت اشاعت : 08/12/2021 - 22:05:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :