فٹبال ٹورنامنٹ ،سی ڈی اے فٹبال ٹیم نے اکبر کلب کو ایک گول سے ہراکر فائنل جیت لیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے شعبہ سپورٹس اینڈ کلچر کی زیرنگرانی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل 8 دسمبر کو سی ڈی اے فٹبال ٹیم اور اکبر کلب کی ٹیم کے مابین کھیلا گیا جسمیں سی ڈی اے فٹبال ٹیم نے 1 گول سے فائنل میچ جیت لیا، سی ڈی اے فٹبال ٹیم کے عبداللہ شاہ 2 گول کرکے پورے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار دئیے گئے۔

تمام ٹورنامنٹ میں بہترین مقابلے دیکھنے میں آئے اور شائقین فٹبال کی کثیر تعداد نے ٹورنامنٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے اسلام آباد کے گراؤنڈ جی سیون فور میں فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جسمیں شہر کے نامور کلب کی ٹیموں بشمول راوی کلب، اکبر کلب، ہما کلب سمیت دیگر محکموں کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا یہ ٹورنامنٹ یکم دسمبر سے 8 دسمبر تک ناک آؤٹ بنیادوں پر کھیلا گیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی جی ایچ آر ڈی سی ڈی اے نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کی اور انکی کارکردگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے شعبہ سپورٹس اینڈ کلچر ایسے ایونٹس کا انعقاد کرتا رہے گا۔
وقت اشاعت : 09/12/2021 - 00:03:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :