ویرات کوہلی سے بھارتی ون ڈے ٹیم کی قیادت واپس لے لی گئی، نیا کپتان مقرر

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:07

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔بی سی سی آئی کے مطابق روہت شرما محدود اوورز کی کرکٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔بی سی سی آئی کے مطابق روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتانی سے دستبردار ہوگئے لیکن انہوں نے ون ڈے میں کپتانی نہیں چھوڑی تھی تاہم اب بی سی سی آئی نے روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی مقرر کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 09/12/2021 - 00:07:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :