ٹیسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان بھارت سے آگے

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:07

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دی اور دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کی اور ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 13 وکٹیں لینے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی۔میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال جاری کی۔

آئی سی سی کے جاری کردہ ٹیبل کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم نے 2021 سے 2023 کے درمیان شیڈول ٹیسٹ میچز میں سے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 100 فیصد جیت کے مارجن کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔پاکستان نے اب تک 4 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، 3 میں کامیابی اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے لہٰذا وہ 75 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے 6 میچز کھیلے ہیں ، 3 میں اسے کامیابی ، ایک میں شکست اور 2 میچز ڈرا ہوئے ہیں اور وہ 58.33 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس کے بعد انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور پھر بنگلادیش ہیں۔ 2021 سے 2023 کے درمیان شیڈول تمام ٹیموں کے ٹیسٹ میچز مکمل ہونے کے بعد ٹیبل پر موجود ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل ہوگا۔ اس وقت ٹیسٹ چمپئن شپ کا ٹائٹل نیوزی لینڈ کے پاس ہے۔
وقت اشاعت : 09/12/2021 - 00:07:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :