ہاتھیوں کا سری لنکن گراؤنڈ سٹاف پر حملہ، 2 افراد ہلاک

خیال کیا جارہا ہے کہ دونوں کارکنان پر ایک ہی ہاتھی نے حملہ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 دسمبر 2021 12:33

ہاتھیوں کا سری لنکن گراؤنڈ سٹاف پر حملہ، 2 افراد ہلاک
ہمبنٹوٹا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 دسمبر 2021ء ) سری لنکا میں ہاتھیوں نے کرکٹ گراؤنڈ کے عملے پر حملے کر دیا جس کے نتیجے میں 2 کارکن ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دلخراش واقعہ ہمبنٹوٹہ میں پیش آیا جہاں مہندا راجاپکسا انٹرنیشنل ‏کرکٹ سٹیڈیم میں ملازمت کرنے والے 2 افراد کو ہاتھیوں نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ آفیشل کا کہنا ہے کہ دونوں ملازم کام ختم کر کے رات کو گھر جارہے تھے کہ اس دوران ان پر ہاتھیوں نے حملہ کیا ،‏ان کی لاشیں سٹیڈیم سے 500 میٹر کے فاصلے سے ملی ہیں، خیال کیا جارہا ہے کہ دونوں کارکنوں پر ایک ہی ہاتھی نے حملہ کیا۔

یہ مقام جنگلی حیات کی پناہ گاہ کے قریب ہے اور بڑے پیمانے پر دیہی علاقے پر مشتمل ہے، رہائشی علاقہ ‏ہونے کی وجہ سے مکینوں اور ہاتھیوں میں تصادم کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد رواں ماہ کے آخر میں سٹیڈیم میں ہونے والے لنکا پریمیئر لیگ کے سیمی فائنل ‏اور فائنل کے لیے تیاری کا کام کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے دیہی علاقوں میں ہاتھیوں کے حملے کوئی معمولی بات نہیں ہے۔                                                                                                              
وقت اشاعت : 09/12/2021 - 12:33:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :