آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا کو قیمت چکانا پڑے گی، چین کاانتباہ

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:10

آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا کو قیمت چکانا پڑے گی، چین کاانتباہ
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) چین نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا کو اپنے غلط فیصلوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان تینوں ممالک نے آئندہ برس فروری میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں حکومتی وفود نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چین کا سفارتی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مہم مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں امریکا کی طرف سے شروع کی گئی تھی۔ تاہم ان ممالک کے کھلاڑی ونٹر اولمپکس میں شرکت کے لیے چین پہنچیں گے۔ سفارتی بائیکاٹ کی اس مہم میں امریکا کے اتحادی مزید ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/12/2021 - 15:10:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :