بچے کتنے اچھے؟، ثانیہ اور شعیب میں اختلاف کی ویڈیو وائرل

مزید کتنے بچے اور ہونے چاہئیں؟، ایک یا زیادہ؟:شعیب ملک، میرے خیال میں2:ثانیہ مرزا،صرف 2کیوں؟ 4،5،10کیوں نہیں؟:پاکستانی کرکٹر،کرکٹ ٹیم نہیں بنانی، زندگی میں اور بھی کام ہیں:بھارتی ٹینس سٹار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 دسمبر 2021 13:56

بچے کتنے اچھے؟، ثانیہ اور شعیب میں اختلاف کی ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 دسمبر 2021ء ) شادی کے بعد بچوں کی تعداد کو لے کر بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان اختلاف کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ثانیہ اور شعیب کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں مستقبل میں ہونے والے بچوں کی تعداد پر گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام ویڈیو میں شعیب ملک ثانیہ سے پوچھتے ہیں کہ ’آپ کے خیال میں مزید کتنے بچے اور ہونے چاہئیں؟ ایک یا اس سے زیادہ ؟ اس سوال پر ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ میں جانتی ہوں کہ آپ ایک کو ترجیح دیتے ہیں لیکن میرے خیال میں دو۔

جواب میں شعیب ملک کہتے ہیں کہ صرف 2 بچے کیوں؟ 4، 5یا 10کیوں نہیں ؟ شعیب کے اس سوال پر ثانیہ جواب میں کہتی ہیں کہ کرکٹ ٹیم نہیں بنانی، زندگی میں اور بھی کام ہیں‘۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے 2010ء میں پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ایک 3 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔                                                                              
وقت اشاعت : 14/12/2021 - 13:56:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :