گریم سمتھ، اے بی ڈی ویلیئرز، مارک باؤچر پر نسلی تعصب کے الزامات ثابت

سابق جنوبی افریقی کرکٹرز پال ایڈمز اور مکھایا این تینی نے ساتھی کھلاڑیوں پر متعصبانہ رویہ اختیار کرنے کی شکایات کی تھیں جس پر تحقیقات ہوئیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 دسمبر 2021 16:54

گریم سمتھ، اے بی ڈی ویلیئرز، مارک باؤچر پر نسلی تعصب کے الزامات ثابت
جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 دسمبر 2021ء ) جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑیوں کیخلاف نسلی تعصب کے الزامات ثابت ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، گریم سمتھ، موجودہ کوچ اور سابق وکٹ کیپر مارک باؤچر کیخلاف سیاہ فام کھلاڑیوں کے ساتھ متعصبانہ رویے کا الزام ثابت ہوگیا۔ اس بات کا انکشاف جنوبی افریقہ کے سوشل جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقات کے بعد جامع رپورٹ میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹرز پال ایڈمز اور مکھایا این تینی نے ساتھی کھلاڑیوں پر متعصبانہ رویہ اختیار کرنے کی شکایات کی تھیں جس پر تحقیقات ہوئیں۔ جنوبی افریقی بورڈ کا کہنا ہے کہ رپورٹ کا مطالعہ کررہے ہیں ابھی کسی کیخلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گریم سمتھ کی کپتانی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم میں سیاہ فام کھلاڑی مکھایا این تینی، پال ایڈمز ودیگر شامل تھے۔

اس سے قبل مکھایا این تینی نے الزام لگایا تھا کہ اگر ڈومیسٹک کھلاڑی تھامی سفید فام ہوتا تو اب تک ٹیسٹ الیون کا حصہ ہوتا جبکہ انہوں پورے سکواڈ میں صرف ایک سیاہ فام پلیئر کی موجودگی پر بھی شدید تنقید کی تھی۔ دوسری جانب تھامی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سکواڈ میں ہونے کے باوجود میرے فیلڈ میں نہ اترپانے کی وجہ کوئی نسلی امتیاز نہیں میری گیری کرسٹن سے اس بات پر کافی بات ہوچکی اور میں ان سے پوری طرح مطمئن ہوں مجھے موقع ملنے کا پورا یقین ہے مگر اس میں ایک ہفتہ یا پھر ایک سال لگ سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 16/12/2021 - 16:54:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :