رمیز راجہ کا یاسر شاہ ریپ کیس پر مایوسی کا اظہار

کھلاڑی پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں ، ایسی سرخیاں پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی نہیں ہیں: چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 دسمبر 2021 13:21

رمیز راجہ کا یاسر شاہ ریپ کیس پر مایوسی کا اظہار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 دسمبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے پیر کو ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ اور ان کے دوست فرحان کا نام 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں سامنے آنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ کے لیے پیدا ہونے والی منفی سرخیوں پر مایوسی کا اظہار کیا۔

رمیز راجہ کہا کہنا تھا کہ ہم اب بھی صورتحال کا اندازہ لگا رہے ہیں لیکن میں یہ کہوں گا کہ یہ کھلاڑی پاکستان کے سفیر ہیں اور ایسی سرخیاں پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک پرسکون دور ہونا چاہیے تھا کیونکہ ایک اچھا احساس پیدا ہوا تھا۔ یاسر شاہ نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پی سی بی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا لگا ہے کہ ہمارے ایک سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑی کے خلاف کچھ الزامات لگائے گئے ہیں، پی سی بی اس وقت معلومات اکٹھی کر رہا ہے اور تب ہی تبصرے پیش کرے گا جب مکمل حقائق ہوں گے۔

یہ مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 (ریپ کی سزا)، PPC کی دفعہ 292B اور 292C کے تحت درج کیا گیا ہے جو فحش مواد کی گردش سے متعلق ہے۔                                                                                             
وقت اشاعت : 22/12/2021 - 13:21:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :