کورونا کیسز،پریمیر لیگ فٹبال میں اتوار کو شیڈول میچز ملتوی

کئی کھلاڑیوں کا کویڈ19 میں مبتلا ہونے کے علاوہ بیماری اور انجریز کی وجہ سے میچز ملتوی کیے گئے، منتظمین

جمعہ 24 دسمبر 2021 11:47

کورونا کیسز،پریمیر لیگ فٹبال میں اتوار کو شیڈول میچز ملتوی
لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2021ء) کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے پریمیئر لیگ فٹبال میں اتوار کو شیڈول میچز ملتوی کردئیے گئے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیورپول اور لیڈز کے درمیان اتوار کو ہونے والے میچ کے ساتھ ویٹفورڈ اور وولوز کا میچ بھی کوویڈ کے باعث ملتوی کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پریمیئر لیگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں میچز اتوار کو شیڈوول تھے جنہیں لیڈز اور ویٹفورڈ کی درخواست پر ملتوی کیا گیا ۔

بیان کے مطابق کئی کھلاڑیوں کا کویڈ19 میں مبتلا ہونے کے علاوہ بیماری اور انجریز کی وجہ سے میچز ملتوی کیے گئے ۔پریمیئر لیگ حکام کے مطابق واٹفورڈ کے پاس کھلاڑیوں کی ناکافی تعداد ہے جس نے گزشتہ ہفتے کرسٹل پیلس کے خلاف میچ بھی کوویڈ 19 کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔کہا گیا کہ توقع ہے کہ کھلاڑیوں کی آئی سولیشن مکمل ہونے کے بعد واٹفورڈ منگل 28 دسمبر کو ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے خلاف اپنے میچ کے لیے دستیاب ہوگی۔
وقت اشاعت : 24/12/2021 - 11:47:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :