تنگی میں سائیکل ریس کا انعقاد ' دو سو سے زائد سائیکلسٹوں نے حصہ لے لیا

پیر 27 دسمبر 2021 15:44

تنگی میں سائیکل ریس کا انعقاد ' دو سو سے زائد سائیکلسٹوں نے حصہ لے لیا
تنگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2021ء) قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے تنگی میں سائیکل ریس منعقد ہوئی جس میں تحصیل تنگی سے تعلق رکھنے والے دو سو کے قریب سائیکلسٹوں نے حصہ لیا - ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد ہونیوالی سائیکل ریس کڑینور کے مقام سے شروع ہوئی اور تنگی سپورٹس سٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر پولیس 1122 کے اہلکاروں سمیت اسسٹنٹ کمشنر تنگی اور اے ڈی سی ثانیہ صافی و ڈی ایس او چارسدہ تحسین اللہ بھی موجود تھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے،پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو دس ہزار ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو آٹھ ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ کو پانچ ہزار روپے دئیے گئے جبکہ چوتھی پوزیشن سے آٹھویں پوزیشن تک حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں دو دو ہزار روپے تقسیم کئے گئے،اس موقع پر منعقدہ تقریب میںاے ڈی سی ثانیہ صافی نے سائیکل ریس کے انعقاد پر ڈی ایس او چارسدہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیوں سے نہ صرف نوجوانوں میں صبر و برداشت پیدا کرتی ہیں بلکہ ان سے نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان بھی پیدا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ زندہ قومی اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہے اور سائیکل ریس کا بنیاد ی مقصد نوجوانوں کو اپنے اسلاف کے کارناموں سے آگاہ کرنا اور قائد اعظم کو ٹریبوٹ کرنا بھی ہے ۔

وقت اشاعت : 27/12/2021 - 15:44:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :