انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا

ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں 200 سے کم سکور کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 دسمبر 2021 11:35

انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 دسمبر 2021ء ) ایشز سیریز میں انگلینڈ کی بدترین پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ انگلینڈ ٹیم نے اس دوران ایک بدترین اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں 200 سے کم سکور کرنے والی ٹیموں کی فہرست میں انگلینڈ تیسرے نمبر آگیا ہے۔ا نگلینڈ نے رواں سال 12 اننگزوں میں 200 سے کم سکور کیا۔

اس فہرست میں ویسٹ انڈیز 2000ء میں 14 مرتبہ 200 سے کم سکور کرکے پہلے جب کہ بنگلہ دیش 2002ء میں 13 مرتبہ 200 سے کم سکور پر آئوٹ ہوکر دوسرے نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 14 رنز سے شکست دے کر ایشزکا اعزازبرقرار رکھا۔ ایشز کے پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی۔

(جاری ہے)

تیسرے ٹیسٹ کے دوران انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 185 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 267 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 68 رنز پر آؤٹ ہوگئی ،کپتان جو روٹ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ 4 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر سکاٹ بولینڈ نے 4 اوورز میں 7 رنز دے کر6 وکٹیں لیں۔                                                                                             
وقت اشاعت : 28/12/2021 - 11:35:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :