کرکٹر خوشدل شاہ نے شادی کرلی

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے خوشدل شاہ کے ساتھ روایتی لباس میں تصویر بنوائی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 جنوری 2022 11:28

کرکٹر خوشدل شاہ نے شادی کرلی
بنوں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جنوری 2022ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے 26 سالہ مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ خوشدل شاہ کی شادی کی تقریب خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ہوئی جس میں معروف قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔ مڈل آرڈر بیٹر کی شادی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، وسیم جونیئر، ‏افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان سمیت کئی فرسٹ کلاس کرکٹرز نے شرکت کی۔

خوشدل شاہ کی شادی کی تقریب انتہائی سادہ تھی، جس میں خیبر پختونخوا کا ثقافتی رنگ نمایاں تھا۔

(جاری ہے)

خوشدل شاہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں تاہم اس حوالے سے یہ نہیں بتایا گیا کہ انہوں نے کس سے شادی کی ہے۔ خوشدل شاہ کا تعلق بنوں سے ہے ، انہوں نے 2020ء میں آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، اس میچ میں وہ صرف 8 رنز بنا سکے تھے۔ خوشدل شاہ نے پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔ ان کی سب سے عمدہ کارکردگی لاہور قلندرز کے خلاف رہی تھی ۔ پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 7 میں بھی وہ ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے۔                                                                            
وقت اشاعت : 03/01/2022 - 11:28:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :