زمبابوے انڈر 19 ٹیم کے 4 کھلاڑی کورونا کے شکار

کرکٹرز اب آئسولیشن میں ہیں ،وارم اپ میچز سے پہلے دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے، رپورٹ

منگل 4 جنوری 2022 12:38

ہرارے /جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2022ء) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں شریک زمبابوے ٹیم کے 4 کرکٹرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے کرکٹرز کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز میں انڈر19 ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ کرکٹرز اب آئسولیشن میں ہیں ،وارم اپ میچز سے پہلے دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے۔خیال رہے کہ زمبابوے ٹیم پاکستان، افغانستان اور پاپوا نیوگنی کے ساتھ گروپ سی میں شامل ہے۔
وقت اشاعت : 04/01/2022 - 12:38:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :