پی ایس ایل 7: فرنچائزز نے منی ڈرافٹ میں جنوبی افریقی کرکٹرز پر نظریں جمالیں

9 جنوری کو شیڈول منی ڈرافٹ کے لیے 367 کرکٹرز کی فہرست فرنچائزز کو بھیج دی گئی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 جنوری 2022 13:05

پی ایس ایل 7: فرنچائزز نے منی ڈرافٹ میں جنوبی افریقی کرکٹرز پر نظریں جمالیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 جنوری 2022ء ) کورونا کی وجہ سے مزانسی سپر لیگ کے ملتوی ہونے کے بعد پی ایس ایل فرنچائزز اب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن سات کے لیے جنوبی افریقی کرکٹرز کو شامل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 9 جنوری کو شیڈول منی ڈرافٹ کے لیے 367 کرکٹرز کی فہرست فرنچائزز کو بھیج دی گئی ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹرز ڈیوڈ ملر، کوئنٹن ڈی کاک، تبریز شمسی، رسی وین ڈیر ڈوسن اس فہرست کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

بین ڈنک، کارلوس براتھویٹ، کولن انگرام، لیوک رائٹ اور ڈیوڈ ولی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں 27 جنوری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 7 کے لیے 20 رکنی سکواڈ کو مکمل کرنے کے لیے فرنچائزز کو مزید دو کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کی اجازت دی ہے جن میں ایک غیر ملکی اور ایک مقامی کھلاڑی شامل ہوگا ۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا ڈرافٹ 12 دسمبر کو ہوا تھا جس میں ٹیموں نے 18 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا تھا۔                                                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 06/01/2022 - 13:05:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :