محمد آصف میرے کیریئر کے مشکل ترین بائولر تھے : ہاشم آملہ

پاکستانی پیسر دیکھنے میں جادوگر باؤلر تھے لیکن ان کا سامنا کرنا قطعی طور پر آسان نہیں ہوتا تھا: سابق پروٹیز کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 جنوری 2022 15:39

محمد آصف میرے کیریئر کے مشکل ترین بائولر تھے : ہاشم آملہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 جنوری 2022ء ) جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہاشم آملہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف ان کے کیریئر میں سب سے زیادہ تکنیکی باؤلر تھے۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن سے پہلے 38 سالہ ہاشم آملا نے کہا کہ محمد آصف گیند کے جادوگر تھے اور دیکھنے میں بہت پیارے تھے۔

(جاری ہے)

ہاشم آملہ نے مارک نکولس کو بتایا کہ اپنے کیریئر میں مجھے محمد آصف نے سب سے زیادہ پریشان کیا ، وہ گیند کے ساتھ جادوگر تھے، وہ دیکھنے میں خوبصورت باؤلر تھے لیکن ان کا سامنا کرنا قطعی طور پر آسان نہیں ہوتا تھا ۔

ہاشم آملا کا مزید کہنا تھا کہ محمد آصف کا سامنا کرنا سب سے مشکل تھا، میں نے اپنے آپ کو ایک ان سوئنگ گیند کھیلنے کے لیے تیار کرتا تو وہ مجھے آئوٹ سوئنگ کرکے بے بس کردیتے تھے ، میں ایک آؤٹ سوئنگر کے لیے تیاری کرتا تھا اور وہ گیند اندر لاکر مجھے کلین بولڈ کردیتا تھا ۔
                                                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 06/01/2022 - 15:39:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :