صحت میں بہتری، ڈاکٹرز نے عابد علی کو سفر کی اجازت دے دی

ٹیسٹ اوپنر کل واپس اپنے گھر لاہور آجائیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 جنوری 2022 17:59

صحت میں بہتری، ڈاکٹرز نے عابد علی کو سفر کی اجازت دے دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 جنوری 2022ء ) ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی صحت میں بہتری آنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں سفر کی اجازت دے دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی ے پوسٹ آپریشن ری ہیب بھی مکمل کرلیا۔عابد علی کا ری ہیب دو ہفتے تک کراچی میں جاری رہا ۔ صحت میں بہتری کے باعث ڈاکٹرز نے عابد علی کو سفر کی اجازت دے دی۔ عابد علی جمعے کے روز واپس اپنے گھر لاہور آجائیں گے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’ الحمدللہ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے، میں نے کراچی میں اپنا 2 ہفتے کا آپریشنل ری ہیب مکمل کر لیا ہے، وہاں کا طبی عملہ حیرت انگیز تھا، میں اپنے اہل خانہ سے ملنے کل واپس لاہور جا رہا ہوں، پی سی بی اور اپنے تمام مداحوں کا خصوصی شکریہ، دعا کرتے رہیں،جزاک اللہ‘‘۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں عابد علی کو سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تشخیص کے بعد معلوم ہوا کہ وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کے دل کی دو شریانیں بند تھیں جس کے باعث سٹنٹ ڈالے گئے ۔

ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام تین سے چھ ماہ تک گراؤنڈ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔                                                                                                                                       
وقت اشاعت : 06/01/2022 - 17:59:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :