خیبر پختونخوا والی بال کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 10 جنوری کو ہونگے

جمعہ 7 جنوری 2022 14:37

خیبر پختونخوا والی بال کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 10 جنوری کو ہونگے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - 07 جنوری 2022ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے تربیتی کیمپ کے لئے خیبر پختونخوا والی بال کے انڈر20 اور انڈر22 کھلاڑیوں کے ٹرائلز 10 جنوری کو پشاور تعلیمی بورڈ کے جمنازیم ہال میں ہونگے،گذشتہ روزخیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار نے بتایا کہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹرائلز میں صوبے بھر سے والی بال کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں انڈر20کے لئے یکم جنوری 2003 اور انڈر22 کے لئے یکم جنوری 2001 کے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑی کے قد کی لمبائی 6 فٹ اور 3 انچ بھی ہونا لازمی ہے۔
وقت اشاعت : 07/01/2022 - 14:37:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :