جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 11 جنوری سے شروع ہو گا

ہفتہ 8 جنوری 2022 12:21

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 11 جنوری سے شروع ہو گا
کیپ ٹائون(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2022ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11جنوری سے نیو لینڈز، کیپ ٹائون میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں کی سیریز 1۔1سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

  سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 113   رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے شاندار کم بیک کیا اور7  وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز برابر کر دی۔ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔
وقت اشاعت : 08/01/2022 - 12:21:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :