زیادتی کیس، ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان کی ضمانت مسترد، عدالت سے فرار

پولیس بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 10 جنوری 2022 17:22

زیادتی کیس، ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان کی ضمانت مسترد، عدالت سے فرار
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جنوری 2022ء ) کرکٹر یاسر شاہ کا دوست زیادتی کیس میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہوگیا۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین کی جانب سے مبینہ طور پر لڑکی کو ہراساں و زیادتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم فرحان الدین کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی۔

ملزم فرحان الدین کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس بھی اسے گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے دلائل سننے کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی۔ واضح رہے کہ کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین پر لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے جب کہ یاشر شاہ مقدمہ میں جرم میں معاونت کرنے پر شامل ہیں، مقدمہ میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا تھا ،مقدمہ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ،لڑکی کا کہنا تھا یاسر شاہ اور اس کا دوست فرحان مجھ سے واٹس ایپ پر بات کرتا تھا،دونوں نے مجھے ٹریپ کیا ،14 اگست کو جب ٹیوشن جارہی تھی تو فرحان نے ٹیکسی میں بٹھایااورایف الیون فلیٹ پرلےگیا، فلیٹ پرفرحان نے دست درازی شروع کی ،مزاحمت کرنے پرمیرے ساتھ گن پوائنٹ پرجنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی اور مجھے دھمکی دی کہ کسی سے ذکرکیاتو ویڈیو وائرل کردوں گا اورجان سے بھی مار دوں گا۔

(جاری ہے)

فرحان نے یاسر شاہ سے بھی اسی وقت دھمکی دلوائی،یاسرشاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں کسی بھی مقدمے میں پھنسا دے گا،فرحان نے بعد میں بھی بلیک میل کیا اور زیادتی کانشانہ بنایا،فرحان یاسرشاہ سے فون پربات کرواتااور اس سے بھی تعلقات استوار کرنے پر مجبورکرتا، 11ستمبرکو واٹس ایپ پر یاسر شاہ کو سارے معاملے کےبارے میں بتایا تو مذاق اڑایا اور کہا کہ مجھے کمسن لڑکیاں پسند ہیں، یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت بااثرہے،اعلی افسران سے دوستی ہے۔

جب پولیس کو درخواست دینے کا کہا تویاسر شاہ نے کہا کہ جو ہونا تھا ہوگیا ،تمہارے نام پرفلیٹ کرادوں گااور18 سال تک تمہارے اخراجات بھی برداشت کروں گا ،فرحان سے نکاح کرلو ور وہ فرحان کے ذریعے بھی مجھے دھمکیاں دیتا رہا جس کی آڈیو بھی موجود ہیں ،چند دن قبل مجھے یاسر شاہ نے ایف سکس کے سیکنڈ کپ کیفے پر فرحان سے ملنے کو کہا اور کہا کہ وہ کراچی میں ہے جہاں ویسٹ انڈیز کے میچز ہو رہے ہیں ،تم فرحان سے معاملات طے کرو فرحان نے وہاں بھی میرے ایک جاننے والے صحافی کے سامنے دھمکیاں دیں کہ اگر کسی کو بھی بتایا تو یاسر شاہ کا پیغام ہے کہ جان سے جاو گی اب یاسر شاہ مجھے 22 دسمبر کو ملنے کا کہہ رہا ہے کہ وہ اسلام آباد آئے گا تم فرح کو لے کر میرے فلیٹ میں آو فرح مجھے خوش کرے گی تو میں سارے معاملات طے کروں گا بصورت دیگر جو کرنا ہے کر لو تنگ آ کر تھانہ آئی ہوں – لڑکی کے مطابق یاسر شاہ اور فرحان باہمی ملی بھگت سے اپنے شیشہ سینٹر پر نو عمر اور معصوم بچیوں کو پھنساتے ہیں جنسی زیادتی کر کے ویڈیو بناتے ہیں اور پھر بلیک میل کر کے مزید لڑکیاں پھنسانے کا گندا کم کرتے ہیں - متاثرہ لڑکی کے ماموں کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری بھانجی اور گھر والوں کو دونوں ملزمان سے جان کا خطرہ ہے ان دونوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے فوری کاروائی کی جائے میری بھانجی ہر وقت روتی رہتی ہے کہتی ہے کہ میں میڈیا کے سامنے ساری بات بتا کر خود کشی کر لوں گی انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ہمیں قانونی تحفظ کے ساتھ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے-
وقت اشاعت : 10/01/2022 - 17:22:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :