سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 16 جنوری کو کھیلا جائے گا

بدھ 12 جنوری 2022 13:13

سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 16 جنوری کو کھیلا جائے گا
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2022ء) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 16 جنوری، دوسرا میچ 18 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز پالے کیلی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ زمبابوے کی ٹیم کریگ ارون کی قیادت میں سری لنکا پہنچ چکی ہے۔
وقت اشاعت : 12/01/2022 - 13:13:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :