انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مینز ‘ویمنز اور انڈر19 کے مقابلوں میںسولہ میچز کا فیصلہ

بدھ 12 جنوری 2022 23:14

انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مینز ‘ویمنز اور انڈر19 کے مقابلوں میںسولہ میچز کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) کم بیکس سپورٹس کے پی سیٹلائٹ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مینز ‘ویمنز اور انڈر19 کے مقابلوں میںسولہ میچز کا فیصلہ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع قمرزمان سکواش کمپلیکس میں جاری مقابلوں کے موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی صدر سکواش ایسوسی ایشن احسان اللہ خان‘سکواش کوچ محب اللہ خان ‘ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ ‘چیف آرگنائزر و چیف ریفری منور زمان سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں‘ گزشتہ روز ہونیوالے انڈر19 کے مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کھلاڑیوں میں سنسنی خیز اور کانٹے کے مقابلے ہوئے‘نتائج کے مطابق ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے ایم اشعب عرفان نے پنجاب ہی کے محمد احد کو 11-7، 11-2، 11-5، احد شوکت نے آشر بٹ کو 11-13، 11-2، 11-6، 11-9، انس علی بخاری نے خیبر پختونخوا کے ابوبکر کو 11-6، 11-2، 12-10، خیبر پختونخوا کے جواد علی خان نے پنجاب کے محمود محبوب کو 13-11، 11-9، 11-7، محمد عماد نے سندھ کے انس دلشاد کو 11-6، 11-8، 11-5 سے، پنجاب کے ورون آصف نے خیبر پختونخوا کے حمزہ زاہد کو 11-5، 11-3، 11-5 سے، سندھ کے طلحہ سعید نے خیبر پختونخوا کے زمان اورکزئی کو 11-3، 11-5، 11-3، خیبر پختونخوا کے فواد حسین نے خیبر پختونخوا ہی کے شیراز اکبر کو 12-10، 8-11، 11-6، 11-8، پنجاب کے اذلان خاور نے پنجاب ہی کے طیب رئوف کو 11-5، 11-7، 11-5، آرمی کے مطہر علی شاہ نے پنجاب کے خاقان ملک کو 11-7، 8-11، 11-6، 7-11، 11-5، خیبر پختونخوا کے نعمان خان نے سندھ کے روہن امجد کو 11-5، 11-1، 11-3، پنجاب کے محمد ابتسام نے خیبر پختونخوا کے طلحہ اقبال کو 11-4، 11-7، 11-4، فہد شریف نے آفاق خان کو 11-8، 11-7، 11-2، سی اے اے کے محمد حنیف نے پنجاب کے جنید خان کو 4-11، 11-3، 12-10، 9-11، 11-6، خیبر پختونخوا کے محمد شعیب نے خیبر پختونخوا ہی کے عبداللہ خان کو 11-6، 11-7، 11-7 اور خوشحال ریاض نے ماجد احمد خان کو 11-6، 11-7 اور 11-6 سے ہراکر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وقت اشاعت : 12/01/2022 - 23:14:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :