غلام رسول میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچز پرسوں سے شروع ہونگے

جمعرات 13 جنوری 2022 14:24

غلام رسول میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچز پرسوں سے شروع ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) قائداعظم فٹ بال کلب کے زیراہتمام غلام رسول میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچز پرسوں ہفتہ سے جی سکس فٹ بال گرائونڈ میں شروع ہونگے،پہلا میچ گنگال کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کلب کی ٹیموں کے درمیان دن ایک بجے کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے میچ میں کرن کلب کا مقابلہ راوی کلب سے سہ پہر تین بجے ہوگا، اتوار کو ہما کلب کا مقابلہ پونا کلب سے دن ایک بجے جبکہ قائداعظم کلب کا مقابلہ گلگت بلتستان سے سہ پہر تین بجے ہوگا،
وقت اشاعت : 13/01/2022 - 14:24:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :