اسلام آباد چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں سے شروع ہو گا

جمعرات 13 جنوری 2022 14:24

اسلام آباد چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب کے زیراہتمام اسلام آباد چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں ہفتہ، سے کراچی کمپنی فٹ بال گرائونڈ اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کلب اور فالکن کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری شفقت رضا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ گذشتہ ہفتے شروع ہونا تھا تاہم بارشوں کی وجہ سے نہیں کھیلا جا سکا۔
وقت اشاعت : 13/01/2022 - 14:24:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :