راولپنڈی، 23 سالہ نیشنل ریکارڈ ہولڈر سوئمر کا قتل

محمد غلام مصطفی اعوان کو ان کے گھر کے قریب گولی ماری گئی ،ایلیٹ تیراک مردوں کے 200 بریسٹ سٹروک میں قومی ریکارڈ ہولڈر تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 جنوری 2022 15:06

راولپنڈی، 23 سالہ نیشنل ریکارڈ ہولڈر سوئمر کا قتل
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2022ء ) جاتلی تھانے کی حدود میں ڈھوک فریال میں پاکستانی تیراک محمد غلام مصطفی اعوان کو ان کے گھر کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ ایلیٹ تیراک مردوں کے 200 بریسٹ اسٹروک میں قومی ریکارڈ ہولڈر تھے جو انہوں نے 2019ء میں قائم کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 23 سالہ نوجوان کی لاش اس کے گھر سے نکلنے کے آدھے گھنٹے بعد 22 فٹ دور ملی، حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کولڈ بلڈڈ مرڈر کی تحقیقات کر رہی ہے۔ سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی ساجد کیانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ تحقیقات کی قیادت کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ٹیموں کو حکم دیا ہے کہ وہ کیس کو آگے بڑھانے کے لیے تمام مطلوبہ معلومات اکٹھی کریں۔

(جاری ہے)

مصطفی اعوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مصطفی اعوان نے ملک بھر میں قومی تیراکی کے مقابلوں میں پاک فوج کی نمائندگی کی۔

انہوں نے حال ہی میں گزشتہ ماہ ابوظہبی میں ہونے والی FINA سوئمنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ قومی تیراک نے اسلام آباد میں 2019ء کے نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی کی نمائندگی کی جہاں اس نے بریسٹ سٹروک مقابلے میں ریکارڈ بریکنگ کارکردگی سمیت تین گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل جیتا تھا۔
وقت اشاعت : 14/01/2022 - 15:06:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :