محمد رضوان نے لڑکیوں کے ساتھ تصاویر نہ لینے کی وجہ بتادی

خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ جب کوئی ماں یا بہن میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہےتو میں ان کیساتھ تصویر کھنچواؤں، ان خواتین کا معیار میرے نزدیک بہت اعلیٰ ہے: وکٹ کیپر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 جنوری 2022 16:26

محمد رضوان نے لڑکیوں کے ساتھ تصاویر نہ لینے کی وجہ بتادی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2022ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے لڑکیوں کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے سے متعلق گفتگو کی ہے۔ سوشل میڈیا پر 29 سالہ محمد رضوان کا ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں خواتین کے ساتھ تصاویر نہ لینے سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس انٹرویو میں محمد رضوان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میرے لیے خواتین بہت قابل احترام ہیں اور میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ جب کوئی ماں یا بہن میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہتی ہے تو میں ان کے ساتھ تصویر کھنچواؤں، ان خواتین کا معیار میرے نزدیک بہت اعلیٰ ہے۔

محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ میری خواہش ہے کہ میرے اس عمل پر ہماری مداح ماں بہنیں مجھ سے خفا نہ ہوں لیکن اس کے باوجود کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعے میں خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
                                                                                                              
وقت اشاعت : 14/01/2022 - 16:26:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :