ہم جب نماز پڑھتے تو میتھیو ہیڈن ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ایسے ہی چیزیں ڈالیں

وہ ہم سے اس موضوع پر سوال کرتے تھے، اب اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں، محمد رضوان نے قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ کو قرآن شریف بطور تحفہ دینے کی وجہ بتا دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 جنوری 2022 22:30

ہم جب نماز پڑھتے تو میتھیو ہیڈن ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ایسے ہی چیزیں ڈالیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2022ء) محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہم جب نماز پڑھتے تو میتھیو ہیڈن ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ایسے ہی چیزیں ڈالیں، وہ اب اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپنگ بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمے دارے نبھانے والے آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن کیساتھ اپنے تعلقات اور انہیں قرآن شریف کا تحفہ دینے سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق وکٹ کیپنگ بلے باز کا بتانا ہے کہ ہم کھلاڑی جب نماز ادا کرتے تھے تو میتھیو ہیڈن ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ایسے ہی چیزیں ڈالیں، وہ ہم سے اس موضوع پر سوال کرتے تھے۔

(جاری ہے)

میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا تحفہ دینے کے حوالے سے محمد رضوان کا بتانا ہے کہ جب ہم اپنے لیے کسی چیز کو پسند کریں تو پھر دوسروں کیلئے بھی اسی چیز کا انتخاب کرنا چاہیئے۔

میں نے ایک شخص سے قرآن منگوایا تھا، جب مجھے قرآن شریف ملا تو میں میتھیو ہیڈن کے کمرے میں چلا گیا اور انہیں وہی قرآن بطور تحفہ دیا۔ محمد رضوان کے مطابق میتھیو ہیڈن کو ان کی جانب سے دیا گیا قرآن شریف کا تحفہ بہت پسند آیا۔ اب بھی سابق بیٹنگ کوچ سے بات چیت ہوتی ہے تو وہ بتاتے ہیں کہ اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران میتھیو ہیڈن نے پاکستانی کھلاڑیوں کے رویے خاص کر کھلاڑیوں کی جانب سے باقاعدگی سے نماز پڑھنے کی کافی تعریف کی تھی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے میتھیو ہیڈن کو پاکستانی شائقین کرکٹ کی بھی خوب داد ملی۔
وقت اشاعت : 15/01/2022 - 22:30:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :