وومن ہاکی ٹیم کے قیام کے لئے ٹاپ سٹی ون اور کے ایچ اے کے درمیان یاداشت پر دستخط

ہفتہ 15 جنوری 2022 22:05

وومن ہاکی ٹیم کے قیام کے لئے ٹاپ سٹی ون اور کے ایچ اے کے درمیان یاداشت پر دستخط
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی کوشیش رنگ لے ائیں، وومن ہاکی ٹیم کے قیام کے لئے ٹاپ سٹی ون اور کے ایچ اے کے درمیان یاداشت پر دستخط ہوگئے، معاہدے کے مطابق کراچی کی وومن ہاکی پیلئر ملکی اور غیر ملکی میدانوں میں " ٹاپ سٹی ون وومن ہاکی ٹیم کراچی" کے نام سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گی، 18 کھلاڑیوں اور دو کوچز پر مشتمل ٹیم کے کھلاڑیوں کو فی کس 15 ہزار جبکہ کوچز کو فی کس 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا، معاہدے پر ٹاپ سٹی ون کے چیف آپریٹنگ افیسر بریگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر خان اور چیف فنانشل آفیسر عدیل۔

مرزا، کے ایچ اے وومن ونگ کی چیئرپرسن صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا اور کے ایچ کے سیکریٹری حیدر حسین نے دستخط کئے، محاہدے کے مطابق کھلاڑیوں کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن وومن ٹیم کو ماہانہ وظیفہ دینے والی ملک کی پہلی ہاکی ایسوسی ایشن بن گئی ہے،سائٹ آفس ٹاپ سٹی ون اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں ٹاپ سٹی ون اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے مابین طے پا جانے والے معاہدہ پر صوبائی وزیر سندھ برائے بہبودی خواتین و چیئرپرسن سندھ وومن ہاکی سید ہ شہلا رضا اور سی ای او ٹاپ سٹی ون برگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر خان، چیف فنانشل آفیسر عدیل مرزا اور کے ایچ اے کے سیکریٹری و پی ایچ ایف کے نمائندے سید حیدر حسین نے دستخط کئے، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹاپ سٹی ون کنور معیظ خان، سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے سربراہ عاطف سید، ڈائریکٹر غلام یسین، سائٹ ایڈمنسٹریٹر برگیڈیئر ر حامد خان، سیکرٹری جنرل پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور بھی موجود تھے ۔

پاکستان کے پہلے اسمارٹ ہاوسنگ سوسائٹی" ٹاپ سٹی ون" اور کے ایچ اے کے درمیان معاہدے کا مقصد خواتین میں قومی کھیل کی ترویج و ترقی اور بالخصوص کراچی کی خواتین کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو قومی و بین الاقوامی معیار کے مطابق نکھارنے اور انکی صلاحیتوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر پیش کرنے کا مواقع فراہم کرنا ہے۔ تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر ٹاپ سٹی ون برگیڈیئرر ریٹائرڈ سکندر خان نی"" ٹاپ سٹی ون وومن ہاکی ٹیم کراچی"" کے قیام کا باقاعدہ اعلان کیا، اس موقع پر بریگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر خان نے کہا کہ ٹاپ سٹی ون نے ہمیشہ کھلاڑیوں کی فلاح بہبود اور کھیل کی ترقی کے لئے اپنی خدمات سر انجام دیتا رہا ہے،صحرائی ریلی کا موقع ہو یا کو پیمائی کا ٹاپ سٹی ون پراجیکٹ ہمیشہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے مواقع فراہم کرنے میں کوشاں رہا ہے، ٹاپ سٹی ون ہمیشہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ، قومی ہیروز کی خدمت کے ساتھ کھیل اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

ٹاپ سٹی ون کو فخر ہے کہ سعید خان آفریدی، بلال محسود اور نادر بلوچ جیسے بہترین ایتھلیٹ سمیت ایک درجن سے زیادہ قابل قدر ایتھلیٹس اس کے ایمبیسیڈر ہیں۔ جنہوں نے مارشل آرٹ اور باکسنگ رنگ سمیت دیگر کھیلوں میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سربلند کیا ہے، بریگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر خان کا مزید کہنا تھا کہ اب ٹاپ سٹی ون نے قومی کھیل کی سربلندی اور بالخصوص کراچی وومن ہاکی کی بہتری کے لئے ایسوسی ایشن کی سطح پر پاکستان ہاکی کی تاریخ کی پہلی پروفیشنل وومن ہاکی ٹیم کے قیام کا معاہدہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ کیا ہے۔

چیئرپرسن کے ایچ اے وومن ونگ و جی ایم وومن ہاکی سندھ سیدہ شہلا رضا صوبائی وزیر برائے بہبودی خواتین حکومت سندھ نے اس موقع پر کہا کہ ٹاپ سٹی ون کی جانب سے قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے ٹاپ سٹی ون وومن ہاکی ٹیم کراچی کے قیام کا اقدام خواتین ہاکی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی طرح باقی ایسوسی ایشنوں کو بھی خواتین ہاکی کی بہتری کے لئے ایسے اقدامات لینے چاہیئیں، سیدہ شہلا رضا نے سی ای او ٹاپ سٹی ون برگیڈیئرر سکندر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ سٹی ون وومن ہاکی ٹیم ایسوسی ایشن کی سطح پر پاکستان ہاکی کی تاریخ کی پہلی پروفیشنل ہاکی ٹیم ہے جسکو ٹاپ سٹی ون نے مکمل طور پر سپانسر کیا ہے اس انقلابی اقدام سے خواتین ہاکی کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کے سے آگاہی حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ بہتر وسائل کے ساتھ ساتھ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع بھی ملے گا۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری و پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر حیدر حسین نے ٹاپ سٹی ون انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن اور تربیت کے عمل کو بہترین اور شفاف بنائیں گے تاکہ باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے بھرپور تعاون اور معاونت کی جائیگی۔ ٹیم کی حتمی تشکیل کے لئے لیجنڈ کھلاڑیوں پر مشتمل سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 15/01/2022 - 22:05:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :