جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ بھارتی ٹیم20کھلاڑی کیس کیچ ہوئے، تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی

اتوار 16 جنوری 2022 14:05

کیپ ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ بھارتی ٹیم20کھلاڑی کیس کیچ ہوئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں پوری بھارتی ٹیم دونوں اننگز میں کیچ آؤٹ ہوئی، بھارتی ٹیم کے بیس کھلاڑی دونوں اننگز میں کیچ آؤٹ ہوئے۔بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ میں ایک ہی ٹیسٹ میں تمام 20 وکٹیں کیچز کی صورت میں گنوانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہو گئے تھے۔
وقت اشاعت : 16/01/2022 - 14:05:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :