پریشانی بڑھنے کی صورت میں سرفراز احمد سے مشورہ لیتا ہوں : بابراعظم

میں نے صبر کرنا اور مزاج کو دھیما رکھنا سیکھ لیا: قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 16 جنوری 2022 14:27

پریشانی بڑھنے کی صورت میں سرفراز احمد سے مشورہ لیتا ہوں : بابراعظم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جنوری 2022ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بہت زیادہ پریشانی کی صورت میں سرفراز احمد سے مشورہ لیتا ہوں۔ پی سی بی ایوارڈز کی تقریب میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی کپتانی کے معاملے میں پھنستا ہوں تو شعیب بھائی، شاداب اور رضوان کے پاس مشورے کے لیے جاتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر میچز یا مسائل میں بہت زیادہ پھنس جاتا ہوں تو سیفی بھائی (سرفراز احمد) سے مشورہ لیتا ہوں کیونکہ ان کے پاس کپتانی کا وسیع تجربہ ہے اور مجھے ان کے مشوروں کی وجہ سے کافی مدد ملتی اور سیکھنے کو بھی بہت کچھ ملتا ہے۔

بابراعظم نے سال 2021ء کا بہترین لمحہ بھارت کے خلاف فتح کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا سارا سہرا کھلاڑیوں کو جاتا ہے، ہم اپنی حکمت عملی کے تحت میدان میں آئے کامیابی حاصل کی۔ کپتانی کے بعد سیکھنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے صبر کرنا اور مزاج کو دھیما رکھنا سیکھ لیا ہے کیونکہ ہم ایسی صورت میں اچھا فیصلہ کرسکتے ہیں، مجھے گروپ بھی اچھا ملا ،تمام کھلاڑیوں نے بھرپور ساتھ دیا۔                                                                                                          
وقت اشاعت : 16/01/2022 - 14:27:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :