بطور کپتان یقینی بنایا پوری ٹیم جشن میں شریک ہو: پیٹ کمنز کا وائرل ویڈیو پر ردعمل

معلوم تھا بطور مسلمان عثمان کو شراب کے جشن میں آنا ناپسند ہے:کینگروکپتان، ویڈیو بتاتی ہے کہ پوری ٹیم میرا کتنا ساتھ دیتی ہے: عثمان خواجہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 جنوری 2022 16:29

بطور کپتان یقینی بنایا پوری ٹیم جشن میں شریک ہو: پیٹ کمنز کا وائرل ویڈیو پر ردعمل
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء ) ایشز سیریز میں جیت کے جشن کی وائرل ویڈیو پر آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اور کپتان پیٹ کمنز نے ردعمل دیا ہے۔ عثمان خواجہ نے اس وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ویڈیو بتاتی ہے کہ پوری ٹیم میرا کتنا ساتھ دیتی ہے۔‘ انہوں نے لکھا کہ ’لڑکوں نے اپنی عام شیمپین کی تقریبات روک دیں تاکہ میں دوبارہ شامل ہو سکوں،کھیل میں شمولیت اور بطور کھیل ہماری اقدار بہت اہم ہیں۔

مجھے لگتا ہے کہ ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں‘۔
دوسری جانب کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ’ہمیں معلوم تھا کہ عثمان مسلمان ہے اور شراب کے جشن میں اسے آنا پسند نہیں ہے تو میں نے بطور کپتان اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارے جشن میں پوری ٹیم شامل ہو‘۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایشز سیریز کی فتح کا جشن منانے والے ساتھی کرکٹرز سے دُور کھڑے ہوگئے جس کی وجہ آسٹریلوی کرکٹرز کا شراب کی بوچھاڑ کرنا تھا۔

کپتان پیٹ کمنز نے جب یہ دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں موجود نہیں ہیں تو انہوں نے فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اور عثمان خواجہ کو سٹیج پر بُلایا ، اور اُن کے ساتھ جشن منایا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی اور اس مختصر ویڈیو کلپ ‏کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین اس پر خوب تبصرے کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/01/2022 - 16:29:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :