جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس تھرڈ انڈر 19 جونیئر پولو چیمپئن شپ کا آغاز

پیر 17 جنوری 2022 21:27

جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس تھرڈ انڈر 19 جونیئر پولو چیمپئن شپ کا آغاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس تھرڈ انڈر 19 جونیئر پولو چیمپئن شپ 2022ء جناح پولو فیلڈز میں شروع ہوگئی۔ ٹورنامنٹ میں جونیئر بچوں کی تین ٹیمیں گوبیز پینٹس، بی ایکس پولو ٹیم اور ریمنگٹن جے پی ایف پولو ٹیمیں شامل ہیں۔ افتتاحی روز کھیلے گئے واحد میچ میں بی ایکس پولو ٹیم نے گوبیز پینٹس کی ٹیم کو 15-0 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

گوبیز پینٹس پولو ٹیم میں تمام ابھرتے ہوئے بچے شریک تھے۔ بی ایکس پولو ٹیم کی طرف سے محمد مطلوب ایزد نے شاندار کھیل پیش کیا اور 9 خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر میں مخدوم مراد شاہ، مصطفی ذیشان اور یوسف رسول نے دو دو گول سکور کیے۔سرد موسم کے باوجود میچز دیکھنے کیلئے فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔ آج منگل دوپہر تین بجے جناح پولو فیلڈز میں گوبیز پینٹس کا مقابلہ ریمنگٹن جے پی ایف پولو ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/01/2022 - 21:27:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :