آسٹریلیا نے خود اپنی تذلیل کی، جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے پر سربین صدر برس پڑے

نوواک جوکووچ سر اٹھا کر اپنے ملک واپس آسکتا ہے،صدر الیگزینڈر ووجچ کا بیان

پیر 17 جنوری 2022 22:17

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے پر سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ آسٹریلیا پر برس پڑے سربین صدرنے اپنے بیان میں کہاکہ آسٹریلیا سمجھتا ہے کہ 10 روز برا رویہ اپنا کر انہوں نے جوکووچ کی تذلیل کی لیکن آسٹریلیا نے خود اپنی تذلیل کی ہے۔الیگزینڈر ووجچ کا کہنا تھا کہ نوواک جوکووچ سر اٹھا کر اپنے ملک واپس آسکتا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ٹینس کے عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کا آسٹریلیا کا ویزا منسوخ کر دیا گیا، تین ججز نے متفقہ طور پر جوکووچ کی اپیل مستردکردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں وہ آسٹریلیا سے براستہ دبئی واپس سربیا جائیں گے۔واضح رہے کہ نوواک جوکووچ بغیرکویڈ ویکسین کے ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے ملے طبی استثنا پر آسٹریلیا پہنچے تھے۔ جوکووچ نے آسٹریلیا کے امیگریشن حکام کی جانب سے اپنا ویزا دوسری مرتبہ منسوخ کیے جانے کے خلاف فیڈرل کورٹ میں اپیل کی تھی جو مستردکردی گئی اور اانہیں ڈی پورٹ کردیا گیا۔
وقت اشاعت : 17/01/2022 - 22:17:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :