پاکستان کرکٹ بورڈ کے 10 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

پی سی بی اسٹاف میں 5 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ پانچ گرانڈ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ مثبت آئے ، رپورٹ

پیر 17 جنوری 2022 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 10 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی سی بی اسٹاف میں 5 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ پانچ گرانڈ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، تمام کورونا مثبت کیسز والیافراد کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق پی سی بی اسٹاف اور گرانڈ اسٹاف کی گزشتہ ہفتے ٹیسٹنگ ہوئی تھی، تمام افراد کو ویکسین کے بوسٹرز ڈوز بھی لگوا دییگئے ہیں،کورونا پروٹوکولز پر سختی سے عمل ہوگا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ کی تمام میٹنگز اب ورچوئل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 17/01/2022 - 23:09:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :