حسیب اور اویس علی شاندار کار کر دگی ،زمبابوے کو 115رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

منگل 18 جنوری 2022 14:15

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) حسیب کی 135رنز کی اننگز اور اویس علی کی چھ وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے سبب انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے زمبابوے کو 115رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 315 رنز اسکور کیے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے حسیب خان نے شاندار 135رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عرفان خان نے 75 رنز بنائے، زمبابوے کے ایلکس فلائو نے 5 اور ڈویب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں زمبابوین بیٹرز اویس علی کی عمدہ بولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکے، پوری ٹیم 200 رنز بناکر پویلین پہنچ گئی، زمبابوین بیٹر برائن بینیٹ نے 83 رنز کے ساتھ مزاحمت کی۔پاکستان کی طرف سے اویس علی نے 56 رنز کے عوض 6 شکار کیے جبکہ ذیشان ضمیر اور احمد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 18/01/2022 - 14:15:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :