صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی سے سیکرٹری سپورٹس پنجاب نورالامین مینگل کی ملاقات، سپورٹس کے امور پر تبادلہ خیال

سیکرٹری سپورٹس پنجاب نورالامین مینگل نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے سپورٹس منصوبوں پر بریفنگ دی

منگل 18 جنوری 2022 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نورالامین مینگل نے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان بھی موجود تھے، ملاقات میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں، سپورٹس کے فروغ اور پنجاب گیمز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نورالامین مینگل نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے دورہ کے موقع پرسپورٹس سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کیلئے ایڈوائزری کونسل بنانے کی ہدایت کردی،ایڈوائزری کونسل سپورٹس ایسوسی ایشن، ٹیکنکل ٹیم اور انجینیئرز پر مشتمل ہوگی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نورالامین مینگل کو سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نورالامین مینگل نے مزید کہا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کھیلوں کا کوئی بھی منصوبہ شروع یا مکمل کیا جائے گا، سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے کام کی رفتار تیز کی جائے اور سپورٹس منصوبوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے کوالٹی کنٹرول رجیم فوری بنانے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نورالامین مینگل نے پنجاب سٹیڈیم میں پاک ترک سکول سپورٹس گالا میں بحیثیت مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نورالامین مینگل کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، پنجاب سٹیڈیم آمد پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نورالامین مینگل کا پرتپاک استقبال کیا گیا
وقت اشاعت : 18/01/2022 - 23:15:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :