جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس تھرڈ انڈر 19 جونیئر پولو چیمپئن شپ 2022ء

دوسرے دن ریمنگٹن جے پی ایف پولو ٹیم نے گوبیز پینٹس پولو ٹیم کو 17-2 سے ہرا دیا

منگل 18 جنوری 2022 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس تھرڈ انڈر 19 جونیئر پولو چیمپئن شپ 2022ء کے دوسرے دن ریمنگٹن جے پی ایف پولو ٹیم نے گوبیز پینٹس پولو ٹیم کو 17-2 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ابھرتے ہوئے نوجوان جونیئر کھلاڑیوں کے درمیان پولو کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ اس موقع پر جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان، تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

گوبیز پینٹس کی ٹیم جس میں تمام نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑی تھے اپنا دوسرا میچ ریمنگٹن جے پی ایف پولو ٹیم نے 17-2 سے ہاری۔ ریمنگٹن جے پی ایف پولو ٹیم کی طرف سے بازل فیصل کھوکھر نے شاندار کھیل پیش کیا اور سات گول جبکہ سید محمد تراب رضوی اور نذر دین محمد نے چار چار جبکہ فارس نور الدین نے دو گول سکور کیے۔ ہارنے والی گوبیز پینٹس کی ٹیم کو دو گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا کی طرف سے اسد بن عمر، عمل رضا، اردل خان اور شاہان سلمان نے بھی متاثر کن کھیل پیش کیا۔اب جمعرات کو تین بجے ریمنگٹن جے پی ایف پولو ٹیم کا مقابلہ بی ایکس پولو ٹیم سے ہوگا
وقت اشاعت : 18/01/2022 - 23:25:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :