معروف ریسلر عدیل عالم نے رنگ چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

بدھ 19 جنوری 2022 00:13

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر عدیل عالم (مصطفی علی) نے رنگ چھوڑنے کا اشارہ دے دیا۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر مصطفی علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں نے ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ سے ریلیز کرنے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایک پیغام ہے جو پرو ریسلنگ میں میرے خوابوں سے بہت بڑا ہے، لہٰذا میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریلیز کرنے کی درخواست کررہا ہوں۔

مصطفی علی کے اس اعلان پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے اور ردعمل بھی ظاہر کیا۔واضح رہے کہ ریسلر اسمیک ڈاؤن میں ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں، وہ ڈریم ویو ریسلنگ، ایلیٹ پرو ریسلنگ، فری لانس ریسلنگ، جرسی آل پرو ریسلنگ، مڈ ویسٹرن اسٹیٹس پرو ریسلنگ اور پروونگ گراؤنڈ پرو نامی کئی برانڈز میں چمپئن شپ جیت چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/01/2022 - 00:13:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :