حکومت فٹ بال ہائوس کو خالی کروا کر فیفا کے نمائندوں کے حوالے کرے، قومی ٹیم کے سابق کپتان کرنل محمد نعمان کی وزیراعظم سے اپیل

جنوری سے قبل خالی کروا کر فیفا کے نمائندوں کے حوالے نہ کیا تو ملک بھر کے تمام فٹ بالرز 31 جنوری کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج کریں گے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 جنوری 2022 13:27

حکومت فٹ بال ہائوس کو خالی کروا کر فیفا کے نمائندوں کے حوالے کرے، قومی ٹیم کے سابق کپتان کرنل محمد نعمان کی وزیراعظم سے اپیل
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان اور سابق رکن پاکستان فٹ بال فیڈریشن کرنل(ر) محمد نعمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمید ہ مرزا سے اپیل ہے کہ حکومت فٹ بال ہائوس کو خالی کروا کر فیفا کے نمائندوں کے حوالے کرے تاکہ ملک میں انٹرنیشنل سطح پر فٹ بال کی بحالی ہوسکے اور پاکستانی فٹ بالر انٹرنیشنل سطح پر ٹورنامنٹس میں حصہ لے سکیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹ بال پہلے ہی بہت عرصہ سے زاول پذیر ہے،فٹ بالروں کا مستقبل دائو پرلگا ہوا ہے اور کھلاڑیوں میں فٹ بال کے کھیل کا رحجان کم پڑ رہا ہے کیونکہ ان کو اپنا مستقبل نظر نہیں آ رہا، کرنل محمد نعمان نے بتایا کہ اگر حکومت نے فٹ بال ہائوس کو 31 جنوری سے قبل خالی کروا کر فیفا کے نمائندوں کے حوالے نہ کیا تو ملک بھر کے تمام فٹ بالرز 31 جنوری کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج کریں گے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود ایک کرکٹ کے کھلاڑی رہ چکے ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان 1992 ء میں کرکٹ کا عالمی چمپئن بنیا، انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمید ہ مرزا سے اپیل کی کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر فیفا ہائوس کو پنجاب حکومت سے خالی کروا کر فیفا کے نمائندوں کے حوالے کروائیں تاکہ ملک میں انٹرنیشنل سطح پر فٹ بال کی بحالی ہوسکے اور پاکستانی فٹ بالر انٹرنیشنل سطح پر ٹورنامنٹس میں حصہ لے سکیں۔

وقت اشاعت : 19/01/2022 - 13:27:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :