لیجنڈز لیگ کل سے عمان میں شروع ہوگی ،دٴْنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے

بدھ 19 جنوری 2022 15:19

مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) لیجنڈز لیگ کل جمعرات سے عمان میں شروع ہوگی ،دٴْنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

شائقین تین ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی، شعیب اختر، محمد حفیظ، یونس خان، وریندرسہواگ، یوراج سنگھ ،جونٹی رہوڈز اور بریٹ لی کو کھیلتا دیکھیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار امیتابھ بچن اس ایونٹ کے ایمبیسڈر مقرر کیے گئے ہیں،ایونٹ 29 جنوری تک جاری رہے گا جس میں تین ٹیمیں ایک دوسرے سے دو، دو میچ کھیلیں گی۔
وقت اشاعت : 19/01/2022 - 15:19:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :