پانچویں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک گیمز کے تیسرے روز گیارہ فٹ سال اور پانچ کرکٹ کے میچز کا فیصلہ ہوگیا

بدھ 19 جنوری 2022 17:51

پانچویں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک گیمز کے تیسرے روز گیارہ فٹ سال اور پانچ کرکٹ کے میچز کا فیصلہ ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی میں جاری پانچویں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک گیمز کے تیسرے روز گیارہ فٹ سال اور پانچ کرکٹ کے میچز کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ منی سپورٹس کمپلیکس میں گذشتہ روز فٹ سال اے لیول بوائز کے لیگ کے کھیلے گئے میچز میں وہیل کالج بلیو نے میریٹورس کالج کر 2-0 سے، وہیل کالج بلیو نے زیڈ بی کالج کو3-0 سے، میریٹورس کالج نے زیڈ بی کالج کو3-0 سے،آئی اے بی سکول نے زیڈ بی کالج کو 3-0 سے اور آئی اے بی سکول نے میریٹورس کالج کو 3-2 گول سے ہرا دیا جبکہ آئی اے بی سکول اور وہیلز کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا۔

گروپ بی میں سٹی سکول پی اے ایف نیوہیلز کالج وائٹ کو 4-1 گول سے، سٹی سکول پی اے ایف نے سٹی سکول ڈی کے کو 1-0 گول سے، سٹی سکول ڈی کے نے وہیلز کالج وائٹ کو 2-1 گول سے، وہیلز کالج وائٹ نے سٹی سکول یوآرایس کو 12-0 سے،سٹی سکول ڈی کے نے سٹی سکول یوآرایس کو 6-0 گول سے اور سٹی سکول پی اے ایف نیسٹی سکول یوآرایس کو 3-0 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

کرکٹ میچوں میں واریٹاس سکول نے ٹی سی ایس ڈی کے کو 5 وکٹوں سے، لیڈیبرڈ گرامر سکول نے ہیڈ سٹارٹ گلشن کو 64 رنز سے، ٹی سی ایس پی اے ایف نے ٹی سی ایس ڈی کے کو 7 وکٹوں سے،ایم ایس بی نے ہیڈ سٹارٹ گلشن کو 5 وکٹوں سے اور ٹی سی ایس پی اے ایف نے واریٹاس سکول کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔
وقت اشاعت : 19/01/2022 - 17:51:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :