عمر گل نے لیجنڈز لیگ کے آغاز سے قبل لیجنڈری کھلاڑیوں کے ہمراہ تصویر شیئر

گیم میں بہترین کرکٹرز کے ساتھ پرانی یادوں کو زندہ کرنا، اور ان کے ساتھ دوبارہ کھیل کر اچھا لگا

جمعرات 20 جنوری 2022 13:49

عمر گل نے لیجنڈز لیگ کے آغاز سے قبل لیجنڈری کھلاڑیوں کے ہمراہ تصویر شیئر
مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) سابق کرکٹر عمر گل نے ٹوئٹر پر لیجنڈز لیگ کے آغاز سے قبل لیجنڈری کھلاڑیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی جن میں اظہر محمود، کامران اکمل، محمد یوسف، تلکارتنے دلشان، نوان کلاسیکرا، سری لنکن باؤلر مرلی دھرن اور دیگر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گیم میں بہترین کرکٹرز کے ساتھ پرانی یادوں کو زندہ کرنا، اور ان کے ساتھ دوبارہ کھیل کر اچھا لگا۔

شائقین تین ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی، شعیب اختر، محمد حفیظ، یونس خان، وریندرسہواگ، یوراج سنگھ، جونٹی رہوڈز اور بریٹ لی کو کھیلتا دیکھیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار امیتابھ بچن اس ایونٹ کے ایمبیسڈر مقرر کیے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/01/2022 - 13:49:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :