معروف پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی منگیتر ، ہسپانوی ماڈل جارجینا روڈریگز کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر

جمعرات 20 جنوری 2022 23:25

معروف پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی منگیتر ، ہسپانوی ماڈل جارجینا روڈریگز کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر
لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) معروف پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی منگیتر ، ہسپانوی ماڈل جارجینا روڈریگز نے اپنی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس تصویر میں ان کے ہاتھ میں پہنی ہوئی ایک قیمتی ہیرے کی انگھوٹھی نظر آرہی ہے،یہ انگوٹھی جارجینا روڈریگز کو کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے منگنی کی انگوٹھی کے طور پر تحفے میں ملی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کرسٹیانو رونالڈو نے 2020 میں جارجینا روڈریگز کو معروف برانڈ کارٹیئر کی انگوٹھی دی، جس کی قیمت تقریباًً 6 سو 15 ہزار پائونڈز ہے۔اٴْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ ہیرے کی طرح جگمگائیں۔کرسٹیانو رونالڈو اپنی منگیتر کی اس پوسٹ پر اپنی محبت کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے۔خیال رہے کہ یہ بھی انکشاف ہوا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے ستمبر 2020 میں جارجینا سے اس وقت منگنی کی جب وہ ایک ساتھ چھٹیاں منانے گئے تھے۔
وقت اشاعت : 20/01/2022 - 23:25:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :