پاکستان کے اعصام الحق اور الیگزینڈر نیڈویوسو کی جوڑی نے فاتحانہ آغاز

جمعہ 21 جنوری 2022 00:01

میلبور ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) آسٹریلین اوپن ٹینس میں پاکستان کے اعصام الحق اور الیگزینڈر نیڈویوسو کی جوڑی نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اور الیگزینڈر نیڈویوسو کا مقابلہ نمبر 7 سیڈ فرانس کے نکولز ماہوت اور فیبرس مارٹن سے ہوا۔میچ میں اعصام اور الیگزینڈر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو گھنٹہ 27 منٹ جاری رہنے والے میچ میں 6-7، 7-5 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔میچ کے اختتام پر انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی اور اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
وقت اشاعت : 21/01/2022 - 00:01:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :