پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام تن سازی کے مقابلے

ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد علی زیدی، ممبران اسمبلی عباس جعفری، شمیم ممتاز،ونگ کمانڈررینجرز عبدالغفورودیگر کی شرکت

جمعہ 21 جنوری 2022 00:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ سے منسلک پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمامS.S EnterpriseS کے تعاون سے سندھ اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں باڈی بلڈنگ مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔انجینئر بلال حسین جوائنٹ سیکریٹری سندھ پی ایس بی، اسدحسین جوائنٹ سیکرٹری کراچی پی ایس بی اور کاشف حسین جنرل سیکرٹری کراچی سینٹرل باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ایونٹ میں ٹائٹلز مسٹر اوپن اور مینز فزیک کراچی چیمپئن شپ، مسٹر اینڈ جونیئر مسٹر سینٹرل کراچی، مسٹر اینڈ جونیئر مسٹرگلبہار، مسٹر سپر مسٹر کلب پاک محمدی ہیلتھ کلب 2021 یا 2022 کے مقابلے ہوئے، ان مقابلوں میں کراچی بھر سے تقر یبا 110 تن سازوں نے حصہ لیااور پوزیشنز حاصل کیں۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میںاعزازی مہمان ایڈمنسٹریٹر سینٹرل ڈاکٹر محمد علی زیدی، ایم پی اے عباس جعفری، ایم پی اے شمیم ممتاز، عبدالغفور کمانڈر ونگ 33 سندھ رینجر ،ممبر پیس کمیٹی ناصرحسین خاں،ڈ ی ایس پی ضلع جنوبی، ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، بیوروچیف سندھ اے ون نیوز چینل عدیل خان اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

یہ مقابلے اب تک کے پاکستان میں ہو نے والے مقابلوں میں سے ایک منفرد مقام رکھتے ہیں جن میں 20 سے زائد ٹائٹلز کروائے گئے جو اب تک کسی بھی فیڈریشن نے نہیں کروائے۔
وقت اشاعت : 21/01/2022 - 00:06:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :