لیورپول کی ٹیم انگلش فٹ بال لیگ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 21 جنوری 2022 15:59

لیورپول کی ٹیم انگلش فٹ بال لیگ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء)لیورپول کی ٹیم انگلش فٹ بال لیگ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ لیورپول نے انگلش فٹ بال لیگ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آرسنل کو بآسانی شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انگلش فٹ بال لیگ کپ  کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایمرٹس سٹیڈیم لندن میں کھیلے گئے انگلش فٹ بال لیگ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں لیورپول اور آرسنل کی ٹیمیں آمنے سامنے تھی جس میں لیورپول کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرسنل کو بآسانی 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

لیور پول کی طرف سے ڈیوگو جوٹا نے دو گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ لیورپول کا فائنل میں مقابلہ چیلسی سے ہوگا جو 27 فروری کو ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/01/2022 - 15:59:35