باڈی بلڈنگ کے لئے استعمال ہونے والی ادویات کے منفی اثرات کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، عظم سواتی

جمعہ 21 جنوری 2022 17:26

باڈی بلڈنگ کے لئے استعمال ہونے والی ادویات کے منفی اثرات کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، عظم سواتی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سینٹ کو بتایاہے کہ باڈی بلڈنگ کے لئے استعمال ہونے والی ادویات سے موت کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شہادت اعوان کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلویز سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ ان ادویات کے منفی اثرات کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، اس حوالے سے ڈریپ کی ویب سائٹ پر دستیاب آن لائن پورٹل سمیت دیگر طریقوں سے اس کو رپورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ڈرگ انسپکٹر مارکیٹوں کی نگرانی کرتے ہیں، جعلی اور علاج کے لئے غیر اندراج شدہ ادویات کے خاتمے کیلئے ٹیشنل ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 21/01/2022 - 17:26:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :