سپورٹس رائٹرز اجلاس،سالانہ ایوارڈز تقریب اور سپورٹس گالا منعقد کرنے کا فیصلہ

جمعہ 21 جنوری 2022 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا خصوصی اجلاس زیر صدارت صدر عاصم شیراز میڈیا سینٹر پشاور میں منعقد ہوا اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر عمران یوسفزئی‘نائب صدور شہزاد محمود،عزیر بنوری ،جنرل سیکرٹری شاہدخان آفریدی ،سینئر ممبرز اعجاز احمد خان ‘عظمت اللہ ‘ ‘نادر خواجہ ‘جاوید علی ،ہاشم خان ،قادرخان ،اعجاز بٹ،‘شکیل الرحمان،کلیم قریشی اور دیگر اراکین موجود تھے ‘اجلاس میں ایسوسی ایشن کی دو ماہ کی کارکردگی پیش کی گئی جس کو سراہا گیا‘اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عاصم شیراز نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ صحافیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں اور اس کیساتھ ساتھ کھیلوں اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں اجلاس میں سالانہ ایوارڈز تقریب اور خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز سپورٹس گالا بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘سپورٹس گالا جنوری کے آخری ہفتے میں جبکہ سالانہ ایوارڈز تقریب فروری میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا ایوارڈز تقریب میں اس مرتبہ کھیلوں سے وابستہ سینئر صحافیوں کو بھی ایوارڈز سے نوازا جائے گا‘ اجلاس میں خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں اس میں سکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین سینئر صحافی امجد عزیز ملک ہوں گے جبکہ ان کیساتھ دیگر ممبران میں اعجاز احمد‘نادر خواجہ ‘عظمت اللہ اور عمران یوسفزئی شامل ہیں ‘ایوارڈز کمیٹی کے چیئرمین اعجاز احمد خان ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں شہاب‘جاوید عیل ‘عمران یوسفزئی ‘احتشام بشیر اور غنی الرحمان شامل ہیں‘سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین عاصم شیراز ہوں گے جبکہ ان کیساتھ دیگر ممبران میں عمران یوسفزئی‘شہزاد محمود‘شیبا حیدر‘قادر خان ‘شکیل الرحمان ‘ہاشم خان اور فرحان اللہ شامل ہیں‘ڈسپلن اور ڈسپیوٹ کمیٹی کے چیئر مین جاویدعلی ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں اعجاز احمد‘شہاب‘شاہدآفریدی اور عرفان موسیٰ زئی شامل ہیں ‘فنڈ ریزنگ کمیٹی کے چیئرمین عزیز بونیر ہوں گے جبکہ ان کیساتھ دیگر ممبران میں ضیاء الرحمان‘کلیم اللہ ‘ارشد ڈار،شوکت حسین اور عظمت اللہ شامل ہیں ‘کیپسٹی بلڈنگ کمیٹی کے چیئرمین عمران یوسفزئی ہوں گے جبکہ ان کیساتھ دیگر ممبران میں کاشف الدین سید،جاوید علی‘طاہر منیر‘سعید بن اویس اور آصف شہزاد شامل ہیں جبکہ ٹور و کلچر کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے ان کیساتھ دیگر ممبران میں شکیل الرحمان‘اعجاز احمد‘عمران یوسفزئی ‘ سعد بن اویس اور اعجاز بٹ شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/01/2022 - 22:36:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :